منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دی گئی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ سنادیا۔

عمران خان کی نااہلی کےحوالے سے دائر ریفرینسس زائد المیاد ہونے کی وجہ سے کمیشن سماعت نہیں کرسکتا۔ پانچ دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے عمران خان کےکیخلاف ریفرینس منتقل کیے تھے نوے دن مکمل ہونے پر عمران خان نے درخواستوں کو زائد المیعاد قرار دیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت الیکشن کمیشن نو ے دن میں کسی بھی کیس کا فیصلے کا پابند ہے۔ کمیشن نےعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لئے آٹھ مارچ کی تاریخ دیدی کیس کی گزشتہ سماعتیں ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے کی۔

اس مسئلے کو عمران خان نے آئینی قرار دے کر ہائی کورٹ کو لارجر بنچ کی تشکیل کی درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیرکی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

اکرم شیخ نےدرخواستوں پرفیصلہ یکجا سنانےکی استدعا کی، دلائل میں کہا گیا عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔

اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اورجمائما کےبیانات پر بحث کی ۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ بنی گالہ اراضی کوبیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہرکیاگیا،الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں