تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غیر متوقع شکست کے بعد پی ڈی ایم کے ” بڑوں” نے سر جوڑ لئے

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے تینوں بڑوں نے سرجوڑ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل ا لرحمان ، آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں تینوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی اور پی ڈی ایم کے آنے والے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے تھے، ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے.

عددی اعتبار سے اپوزیشن کے 51 ووٹ جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 48 ووٹ تھے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج کو پی ڈی ایم نے واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کے لئے عدالت جانے کا اعلان بھی کیا۔

گذشتہ شب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر کو حکومت کااتحادی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوسف ‏رضاگیلانی کے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا ہم جیت چکےہیں چیئرمین سینیٹ کاالیکشن چرایا گیا ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -