تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔

ویڈیو میں حسن علی، وسیم جونیئر اور موسیٰ خان کو کچا بادام پر ڈانس کرتے ہوئے فہیم اشرف کو چھیڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ لفظ چیلنج صحیح طرح سے نہیں بول پارہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’پوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ ہے۔‘

حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان درمیان میں انہیں ٹوکتے ہوئے ان کی تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج ہے تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے رہے۔

یہی چیلنج تیسری بار دہرانے پر حسن علی صحیح لفظوں کو غلط کہتے سنے جاسکتے ہیں جبکہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر دونوں کھلاڑی زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -