نیوریارک: بھارت کے کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹ شریک ہوئے، جس میں ایک تھیم کے تحت اپنے لباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق میٹ گالا میں بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف شوبز اور کاروباری شخصیات نے اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا۔
Isha Ambani in custom Gaurav Gupta Couture for the Met Gala 2026.
In response to the theme Fashion is Art, the look is conceived as a study of the dressed body, where art is not applied, but lived.
At its core, a jewellery-integrated blouse set with heirloom stones from Nita… pic.twitter.com/caPWr24ujk
— Gaurav Gupta Couture (@GG_Studio) May 4, 2026
اس موقع پر ایشا امبانی نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی زیب تن کی۔ ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور کریشیے میں بُنا ہوا آم بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
رپورٹس کے مطابق ایشا کا کہنا تھا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہے جبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے تھے۔
اننت امبانی کی شادی میں ایشا کے ہیرے جڑے گاؤن کی دھوم!
انہوں نے بتایا کہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہے اور اس ساڑھی کو سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کرایا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


