منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

عامر خان کی ’دل چاہتا ہے‘ ٹھکرانے کا افسوس ہے، ایشا کوپیکر

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر کا کہنا ہے کہ عامر خان کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ٹھکرانے کا افسوس ہے۔

بھارتی فلم ’پیار عشق اور محبت‘ اور کرشنا کاٹیج‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایشا کوپیکر نے حالیہ انٹرویو میں فلموں کی آفر ٹھکرانے پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ’دل چاہتا ہے‘ آفر ہوئی جسے مسترد کرنے کا آج تک افسوس ہے، میں نے ’پیار عشق اور محبت‘ کی اور اس وقت آرام سے ڈائریکٹر سے کہہ سکتی تھی کہ میں نے آپ کی فلم سائن کی لیکن مجھے دل چاہتا ہے بھی کرنی ہے یا پھر وہ فلم کرنی ہے تو آپ کی فلم چھوڑنے ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت مجھے گائیڈ کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا اور میرے ویلیوز اتنے ہائی ہیں جو والدین نے ٹھوس ٹھوس کر بھرے ہیں کہ ہم نے ایک بار کمٹمنٹ کرلی تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا، سلمان نے ’وانٹڈ‘ میں جو ڈائیلاگ بولا ہے وہ میری زندگی کا ہی ہے کہ ’ایک بار میں نے کمٹمنٹ کرلی تو پھر میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتی۔‘

ایشا کوپیکر نے کہا کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ کیسے دوسری فلم سائن کرسکتی ہوں، کیسے کسی کو دھوکا دے سکتی ہوں میں نے اب فلم سائن کرلی ہے تو ایسے ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تو جگاڑ کرنا چاہیے تھا کہ دونوں فلمیں کرسکتی تھی، پیار عشق اور محبت زیادہ ہٹ نہیں ہوئی اور دل چاہتا ہے سپر ہٹ ہوئی جس کے بارے میں آج بھی بات ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کرشنا کاٹیج‘ میں مجھے کبھی نہیں پتا چلا کہ میں ایک بھوتنی کا کردار نبھا رہی ہوں کچھ سین ایسے تھے جس میں شکل بگاڑنی پڑی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں