منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پاکستانی بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں، ایشانت شرما

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما نے پاکستان کی مہمان نواز کی تعریف کردی۔

بھارتی یوٹیوب چینل کی پوڈ کاسٹ میں ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی تو اب ہوئی ہے لیکن شروع میں ہم ساتھ سیریز کھیلتے تھے،

اشانت شرما نے کہا کہ ہم کھیلنے کیلئے پاکستان بھی گئے، وہ برے نہیں  اصل میں بہت اچھے انسان ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا تھا۔

یہ پڑھیں: سنیل نارائن نے ایشانت شرما کے اوور میں 26 رنز بنا ڈالے

میزبان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں پریشر زیادہ ہی ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پہلے پاک بھارت میچ کا پریشر زیادہ ہوتا تھا کیوں کہ بھارتی ٹیم جس پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلتی تھی اس میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر ، شاہد آفریدی ، ثقلین مشتاق ، انضمام الحق جیسے کھلاڑی  شامل تھے، یہ سب بڑے کھلاڑی تھے۔

واضح رہے کہ 2008 میں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت اشانت شرما بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے اور پاکستان آئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں