بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ (11 جنوری 2026): وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وہاں اسرائیل کی غزہ میں غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتے، پاکستان نے یو این میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست کی خودمختاری، علاقائی سالمیت لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام اقدام ہارن آف افریقہ اوربحیرہ احم رمیں امن و سلامتی کیلیے خطرہ اور خطے میں سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستان نے او آئی سی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا۔ صومالیہ نے قومی مفاہمت اور آئینی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسرائیل کے ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو قانونی یا سیاسی اثر نہیں حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صومالیہ کی ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پاکستان صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ اور صومالیہ کی حکومت، عوام کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا، کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں