تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سود کے نظام کو پورے جذبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سود کے نظام کو پورے جذبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا، حکومت پاکستان واضح طور پر اسلامک مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک فنانسنگ سےغربت پرقابو پانےسے مدد مل سکتی ہے، اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنارہے ہیں، جو مستقبل بہتربنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، بینکنگ کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان واضح طور پر اسلامک مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔ سود کے نظام کو پورے جزبے اور عزم کے ساتھ ختم کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر اسلامک بینکنگ4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، سال 2026 میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59ہزار ارب ڈالرپرپہنچ جائے گی۔

انھوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا انھوں نے اسلامک بینکنگ کیلئے بڑی محنت کی ہے، عالمی سطح پر اسلامک بینکنگ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسلامک بینکنگ کے عالمی اثاثوں میں سالانہ17 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کے 10 بڑےاسلامی بینکوں میں سے 2 پاکستان میں ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کاحجم 42 ارب ڈالر اور اسلامک بینکنگ کے اثاثوں کا حجم 7200ارب روپے ہے جبکہ اسلامک ڈیپازٹس کی مالیت 5200ارب روپے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 6 مکمل اسلامک بینک کام کر رہےہیں ، 16 روایتی بینکوں میں بھی اسلامک برانچ قائم ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سود کو ختم کرنے متعلق ہماری حکومت تیزی سے کام کررہی ہے، ربا اور سود اسلام میں حرام ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے میرے کہنے پر شرعی عدالت کے فیصلے خلاف اپیل واپس لی، کمیٹی تشکیل دی ہے جو شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کام کررہی ہے، کمیٹی نے ٹیکنکل ایشوزسےمتعلق5ورکنگ گروپس تشکیل دیے ہیں، شریعت مطابقت رکھنے والی پروڈکس لانچ کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فنانسنگ کو ملک میں ترقی دینے کیلئے بہت سے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، حکومت نے نیشنل سیونگز کے ادارے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کے لیے شریعت کے مطابق پرڈکٹس تیارکریں۔ یہ پروڈکٹس شریعت کے اصول کے مطابق سرمایہ کو محفوظ رکھنے کی مانگ کو پورا کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -