تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

قبل ازوقت الیکشن پر اسحاق ڈار نے حکومتی جواب صدر کو پہنچایا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قبل ازوقت الیکشن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو حکومتی جواب سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار صدر سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے قبل ازوقت الیکشن کا جواب عارف علوی کو پہنچایا جبکہ دونوں میں سیاسی تناؤ کم کرنے پر مختلف فارمولے زیرِ غور آئے۔

صدر مملکت نے وزیر خزانہ کو اپوزیشن سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ دونوں نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب تک 5 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نے صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے، استعفوں کے معاملے اور عام انتخابات پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خبیر پختونخواہ سے تعاون پر گفتگو ہوئی جبکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔

Comments

- Advertisement -