جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

امریکا ایران سوئٹزر لینڈ مذاکرات مؤخر کیوں ہوئے؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(19 جون 2026): پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ میں آخری لمحات میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجہ بتادی ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ہیں اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کرانے میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں اس تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ ایران کے صدر نے بھی اس پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور ثالث اپنے دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے پر حتمی دستخط ہونے کے بعد اب سوئٹزرلینڈ جانے کی فوری ضرورت باقی نہیں رہی تھی، اسی لیے وہاں سے ٹیموں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا مذاکرات کا دور محرم الحرام کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے اور اس احترامِ محرم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ اگلے 60 دنوں کے اندر دونوں ممالک کے مابین معاملات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ جب بھی اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ تقریب ہوگی تو پاکستان اس میں ضرور شریک ہوگا، جبکہ وہ خود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے بھی جائیں گے۔

امریکا ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں