The news is by your side.

Advertisement

‘اطلاعات ہیں اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے’

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں اسحاق ڈارنےسیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے ہم نے جوخط بھیجاہےاس پرکارروائی روکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈارکہتےہیں نیب حراست میں ہلاکتیں ہوئیں جس پرحیرت ہوئی، حدیبیہ سےمتعلق جواسحاق ڈارنےبیان دیاتھااس کودہرایاہے حدیبیہ میں بھی انہوں نے کہاتھاکرپشن میں میری فیملی ملوث نہیں، آج اسی طرح اسحاق ڈارنےدوبارہ کہاپانامالیکس میں ان کانام نہیں اس کا مطلب پانامالیکس کےمطابق شریف فیملی کرپشن کررہی تھی۔

اینکر کے سوالات پر پاکستان

سے مفرور اسحاق ڈار سٹپٹاگئے

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس میں پوری پراپرٹی کی فہرست ہے ان کی لاہور والی پراپرٹی بحکم سرکارضبط کرلی گئی ہے، اسحاق ڈارکی اہلیہ عدالت میں کہتی ہیں لاہورکی پراپرٹی گفٹ ہے اب یہ انٹرویو میں کہتے ہیں لاہور کی پراپرٹی میری ہے اس متعلق جان کرکنفیوژن پیداکی جارہی ہے۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ اسحاق ڈار بطور وزیراعظم شاہدخاقان کےجہازمیں بیرون ملک گئےتھے، اسحاق ڈارسرکاری جہاز پر سرکاری پیسوں سےملک سےفرارہوئےتھے مجھےلگتاہےاسحاق ڈارکےنہ آنےکےپیچھےبھی نوازشریف کاہاتھ ہے یہ واحد ہیں جو جب بھی پکڑےجاتےہیں گواہ بن جاتےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں