The news is by your side.

Advertisement

اسحاق ڈار کی پیشی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج جے آئی ٹی کے سامنے منی ٹریل کے حوالے سے معقول جواب نہیں دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار جےآئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں ان سے 45 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے وفاقی وزیر کی پیشی کی اندرونی کہا نی سامنے آگئی ہے، جے آئی ٹی اراکین نے بغیر کسی دباؤ اور پروٹوکول کا خطر میں لائے بغیر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ضروری اور اہم سوالات پوچھے۔

ذرائع کے مطابق غیرمتوقع سوالات سے گھبرائے ہوئے اسحاق ڈارنے جےآئی ٹی ارکان سے سخت رویہ اختیارکیا اور سوالوں کےجواب دینےکے بجائے لاتعلقی کا اظہارکرتے رہے اور یہ جملہ دہراتے رہے کہ میرا اس سے کیا تعلق اس سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے سمدہی اسحاق ڈارکا جے آئی ٹی ارکان سے رویہ نا مناسب تھا اور وہ شریف خاندان کی منی ٹریل کا معقول جواب نہ دے سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کہ حدیبیہ پیپرملزمیں نوے کی دہائی میں اسحاق ڈار کے جمع کرائے گئے بیان حلفی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں