اسلام آباد (11 اکتوبر 2026): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، زخمی افراد بالخصوص 6 پاکستانی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں، شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قطعی ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق
نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہے، ایسے اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہییں، پاکستان سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو زخمی پاکستانی شہریوں کی معاونت کیلیے ہدایت کی ہے، پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کیلیے پُرعزم ہے۔


