اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئے، جہاں وہ آپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پاکستانی وفد کے ہمراہ شنگھائی پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کے قیام کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے بانی رکن کے طور پر معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب اور عالمی اے آئی گورننس سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے موقع پر اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیراعظم عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، اے آئی ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی اور ترقی پذیر ممالک کی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی پیش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں