site
stats
پاکستان

اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا ؟

لاہور : لندن میں مقیم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار کیئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد نیب دفتر منتقل کردیا جائے گا.

یہ انکشاف اے آر وائی نیوز لاہور کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا، صحافی عارف بھٹی نے بتایا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو لندن سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کیا جاسکتا ہے جیسا کہ اس سے قبل (کیپٹن) صفدر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا.

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس سے قبل انہوں نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا اور نیب نے وفاقی وزیر اور ان کے بچوں کو طلب کر رکھا ہے.

خیال رہے کہ لاہور نیب نے اسحاق ڈار کی اربوں روپے کی جائیداد اور اکاؤنٹس کا سراغ لگا کر اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کو طلب کرلیا ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار کئے جانے کا امکان ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top