جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں، اسحاق ڈار Japan
The news is by your side.

Advertisement

جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں، اسحاق ڈار

ٹوکیو: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ توانائی ، آٹو موبائل، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے کا خواہش مند ہے ، یہ بات انہوں نے جاپان بینک انٹرنیشنل کارپوریشن کے گورنر سے ملاقات کے دوران کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سےایشیائی ترقیاتی بینک کےنائب صدرکی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان میں تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

اسحاق ڈار نے بینک کی جانب سے توانائی اور عوامی شعبوں میں سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک کے مالی تعاون سے علاقائی روابط اور تجارت میں اضافہ ہوا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ نے جاپان بینک انٹرنیشنل کارپوریشن کے گورنر کیراکونڈو سے ملاقات کی اور انہیں توانائی، آٹو موبائل، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں