منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان، اسحاق ڈار نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے بعد نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ضمنی انتخابات میں شکست پر لیگی قیادت پریشان ہے، ملاقات میں شکست کے اسباب پر غورکیا جائے گا۔

یاد رہے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پرنواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے تھے اور فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا پارٹی رہنماؤں نے بھی گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے اور ہار کا سہرا مریم نواز،حمزہ اورپارٹی قیادت کے سرسجا دیا تھا۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچاس سے زائد جلسے کیے،ہماری قیادت نےانتخابی مہم تک نہ چلائی ، مریم نواز انتخابی مہم چلانے کے بجائے لندن چلی گئیں اور حمزہ گھرسے ہی نہ نکلے۔

نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں