’اسحاق ڈار 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلیے تیار‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلیے تیار ہیں۔
وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے متوقع نئے منی بجٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار اسحاق ڈار 600 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کیلیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار پانچواں منی بجٹ جلد پیش کریں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔
So experience of Ishaq Dar is all set for befitting new taxes worth Rs600bn. Told you Dar will present 5th mini/micro budget. Fasten your seat belt mates… https://t.co/AxVZREeSGe
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 25, 2022