اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی -
The news is by your side.

Advertisement

اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

سماعت کے دوران کیس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی۔

آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سماعت پر گواہ محسن نے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔ انہوں نے ملزم سعید احمد کی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پر بیان ریکارڈ کروایا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل وزارت داخلہ اسحٰق ڈار اور ان کی اہلیہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرچکی ہے۔ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور اب برطانیہ سے باہر نہیں جاسکتے۔

ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ نے اسحٰق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اس وقت اثاثہ جات ریفرنس کیس کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی تقرری کیس میں بھی عدالت کو مطلوب ہیں تاہم وہ وطن واپس آنے سے گریزاں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں