The news is by your side.

Advertisement

روپے کی قدر میں کمی میں سٹے بازوں کا ہاتھ ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چند سٹے باز اور منی چینجرز روپے کی قدر میں کمی کر رہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ اوور ویلیوڈ نہیں بلکہ انڈر ویلیوڈ ہے ۔

ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءتک توانائی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنا کر چھوڑیں گے، آئندہ نسل کو خودمختار پاکستان دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی اداروں کا خیال ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی ہونی چاہیئے ہیں ۔اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ وہ بین الاقوامی اداروں کےخیال سے اتفاق نہیں کرتے۔

بین الااقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بارہ فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر صرف پانچ فیصد کم ہوئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں