اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

قومی اسمبلی میں شمع جونیجو کے ذکر پر اسحاق ڈار کا اپوزیشن پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 اکتوبر 2025): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں شمع جونیجو نامی خاتون کے ذکر پر ردعمل دے دیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار اظہار خیال کر رہے تھے تاہم اس دوران اپوزیشن نے شمع جونیجو نامی خاتون کا ذکر چھیڑا۔

پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں – ARY Radio

اسحاق ڈار نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دن اور رات میں بھی شمع نظر آتی ہے کھمبے نظر نہیں آتے، میرے جاری کردہ لیٹر آف کریڈٹ میں اس سمع جونیجو نامی خاتون کا نام شامل نہیں تھا۔

شمع جونیجو نامی خاتون اُس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی پچھلی نشست پر دیکھا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ یہ خاتون کون ہیں، وہ ہمارے وفد کا حصہ کیوں تھیں اور وہ میرے پیچھے کیوں بیٹھی تھیں؟ ان سوالات کا جواب صرف دفتر خارجہ دے سکتا ہے۔

بعدازاں، وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل میں وزیر دفاع کے پیچھے شمع جونیجو کی موجودگی کا نوٹس لیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت نے حالیہ یو این ایس سی اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے ایک مخصوص شخص کے بیٹھنے کے بارے میں سوالات نوٹ کیے ہیں، واضح کیا جاتا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سرٹیفکیٹ آف کریڈنس میں اس خاتون کا نام شامل نہیں تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ خاتون کا وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھنا نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منظوری سے نہیں تھا، ان کی منظوری کے بغیر وزیر دفاع کے پیچھے خاتون کو نشست دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں