تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، اسحاق ڈار حرکت میں آگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے راتوں رات ڈالر کی قیمت اور اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے راتوں رات ڈالر کی قیمت 4 روپے 20 پیسے تک بڑھ گئی تھی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں اس کی قیمت ساڑھے تین روپے اضافے کے ساتھ 108 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا گیا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 109 روپے 50 پیسے کے حساب سے فروخت کیا گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر کم نظر آئی۔ برطانوی پاونڈ چار روپے جبکہ یورو کی قدر میں تین روپے ساٹھ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھیں: پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی، ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا

ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تو اسحاق ڈار نے نوٹس لیتے ہوئے امریکی کرنسی کو اصل قیمت میں لانے کی ہدایت کردی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں کچھ بینکوں، سرمایہ کاروں نے مصنوعی اضافہ کیا کیونکہ کچھ لوگ پاناما کو بنیاد بنا کر غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، پیسے کی قدر میں کمی میں جو لوگ ملوث ہیں حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -