The news is by your side.

وزیر خزانہ کا آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

اسحاق ڈار نے معاون خصوصی برائےمحصولات طارق محمود پاشا کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرناخفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں