تازہ ترین

اسحاق ڈار کے مفتاح اسماعیل پر وار ۔۔۔۔ دراڑ واضح ہوگئی

اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنی پارٹی کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ناخوش ںظر آئے، اسحاق ڈار نے ایک خبر کا تبصرہ شیئر کیا، جس میں مفتاح اسماعیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ان کو معیشت نہیں چلانا آتی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے درمیان دراڑ واضح ہوگئی، اسلام آباد کے ایک اخبار کی خبر میں اسحاق ڈار کی شان میں قصیدے پڑھے گئے جبکہ مفتاح اسماعیل پر سخت تنقید کی گئی۔

جس پر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے دفاع کرنے کے بجائے خوشی خوشی یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر پھیلایا۔

خبر میں کہا گیا کہ مفتاح اسماعیل فیکٹری مالک ضرور،معاشی ماہر نہیں ، ان کومعیشت نہیں چلانا آتی ، شاید اس لیے معاشی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

اسلام آباد کے ایک اخبار کے تبصرے میں کہا گیا کہ جس نے بھی وزیر خزانہ کا قلمدان مفتاع اسماعیل کو دیا، یا تو ملکی معیشت کی زبوں حالی سے واقف نہیں یا پھر جان بوجھ کر ملک کو مزید بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تبصرے میں کہا کہ لیگ کے پاس سینیٹر اسحاق ڈار جیسے معاشی ماہر کے ہوتے مفتاع اسماعیل کی کیا ضرورت تھی؟ جس کے عہدہ سنبھالتے ہی معیشت اور معاشرت پہلے سے بدتر اذیت میں مبتلا ہوگئی۔

خبر میں کہا گیا کہ پارٹی کے کچھ لوگ، جن کو اعلیٰ قیادت کہا جاتا ہے، انہوں نے جان بوجھ کر ایسے فیصلے کرکے نواز شریف کی سیاسی قوت کمزور کرنے کی کوشش کی۔

Comments