اسلام آباد (15 مئی 2026): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے روکے گئے بحری جہازوں سے 11 پاکستانی اور 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیاب ہوگئے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھے گئے بیان کے مطابق تمام افراد خیریت سے اور حوصلے بلند ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام افراد سنگاپور سے بینکاک پہنچ کر اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے، ایرانی شہریوں کی وطن واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت اہم مرحلے تک پہنچ چکی ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سنگاپور، ایران، امریکا اور تھائی لینڈ کا تعاون قابلِ تحسین ہے تمام حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزارت خارجہ، داخلہ اور متعلقہ سفارتی مشنز کی بروقت کاوشوں سے کامیاب آپریشن ممکن ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگاپور کی حکومت اور وزیر خارجہ ووِوین بالا کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی حکومت سے قریبی رابطہ اور تعاون سے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی ہوئی، تھائی لینڈ حکومت کا بھی بینکاک میں ٹرانزٹ سہولت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


