ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ، جس میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ پیس سمٹ کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فدان سے ملاقات کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ ملاقاتوں میں غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے امریکا اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے دونوں ممالک کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے لیے عالمی انسانی امداد کا سلسلہ فوری طور پر جاری رکھا جائے تاکہ متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیرِ خارجہ نے اپنی گفتگو میں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں