site
stats
سندھ

عشرت العباد پی پی میں نہیں مشرف اتحاد کے ساتھ ہوں گے، منظور وسان

کراچی: پیپلزپارٹی کے وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ سابق گورنر عشرت العباد پی پی میں نہیں بلکہ کسی الائنس میں ضرور شامل ہوں گے، فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا اتحاد دبئی میں بنایا جارہا ہے اور وہ سب جماعتیں مشرف کے ساتھ الائنس میں ضم ہوگی۔

خواب دیکھنے کے حوالے سے شہرت پانے والے پی پی کے وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان آصف علی رزداری کا اپنا ملک ہے وہ کسی بھی وقت وطن واپس آسکتے ہیں، شریک چیئرمین آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے ایک بار پھر دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ الائنس بنانے کی تیاری کرلی ہے، عشرت العباد بھی جلد اسی الائنس کا حصہ ہوں گے انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات ضرور کی مگر پی پی میں شمولیت نہیں کریں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ مریدوں اور مرشدوں کی پارٹی بن گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی جس میں مسلم لیگی اور دیگر افراد مل کر چوتھا اتحاد بنا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وزیر نے کہا کہ ایسے اتحاد ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں اور الائنس کرنے والے لوگ آگے چل اُس جماعت سے اتحاد کرلیتے ہیں جو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوتا ہے۔ مشرف پر تنقید کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ حکومت وقت ہمیں کنٹرول کرتی ہے مگر اُس کا دہشت گردوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top