تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’ہالا کو رومی سے سبق سیکھنا چاہیے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ہانیہ عامر ’ہالا‘ جبکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں رومی کا کردار نبھایا تھا۔

اب سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے دونوں کرداروں ’ہالا‘ اور ’رومی‘ کے کردار کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ ڈرمی سہمی ہالا کو سیدھی بات منہ پر کہنے والی رومی سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہانیہ عامر ہالا کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں وہ اپنی چچی اور چچا کے رویے کی وجہ سے ڈری سہمی رہتی ہیں۔

چچی شاہ جہاں (صبا حمید) بھی ان پر اس وقت ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کردیتی ہیں جب ان کا بیٹا حمزہ (فرحان سعید) رومی سے شادی کرلیتا ہے اور اپنی کزن کے رشتے کو ٹھکڑا دیتا ہے۔

ڈرامے میں دادی (ثمینہ احمد) کے انتقال کے بعد ہالا اکیلی ہوگئی ہے اور اس کا ساتھ دینے والا اب کوئی نہیں رہا یہاں تک کہ شاہجہاں نے جھوٹی کہانی گھڑ کر حمزہ کو بھی ہالا کے خلاف کردیا ہے۔

ادھر ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں فیروز خان، رمشا خان، ہانیہ عامر اور گوہر رشید نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی کہانی رمشا خان اور فیروز خان کی محبت کے گرد گھومتی ہے جہاں رمشا فیروز خان کی محبت کو نظر انداز کرکے اپنے والد کے کہنے پر گوہر رشید سے شادی کرلیتی ہیں۔

پھر حمزہ یعنی فیروز خان رمشا سے بدلہ لینے کے لیے رومی یعنی ہانیہ عامر سے شادی کرتے ہیں لیکن رومی ان کے دماغ دکھانے پر لے آتی ہے کیونکہ وہ فاسٹ فارورڈ اور سیدھی بات کرنے کی عادی ہوتی ہے۔

اسی وجہ سے ہالا اور رومی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ہالا کو رومی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں