بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل آگیا۔

عشرت فاطمہ پی ٹی وی میں رات 9 بجے کے لیے نیوز بلیٹن کی وجہ سے پاکستان میں مشہور ہیں اور اس وقت ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں۔

اب حال ہی میں عشرت فاطمہ کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے تمام جھوٹی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

عشرت فاطمہ نے کہا کہ میں ریڈیو پاکستان سے گھر واپس آرہی تھی کہ مجھے میرے عزیز دوست اور ساتھی توثیق حیدر کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ ‘سوشل میڈیا پر آپ کے بارے میں کیا خبریں ہیں؟’ میں ڈر گئی، یہ سوچ کر کہ شاید میرے بارے میں کوئی نامناسب یا غلط بات گردش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پھونک پھنوک کر قدم رکھا ہے، موت تو آنی جانی ہے اور میں اس جگہ پر کھڑی ہوں کہ کب اللہ تعالیٰ آواز دیں کہ بی بی تمہارا کردار ختم ہوچکا ہے واپس آجاؤ۔

عشرت فاطمہ نے کہا کہ میں یہاں اپنے والدین اور اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں اور آپ سب کے لیے دعاگو ہوں۔

مداحوں کو بھی یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کی موت کی خبر جھوٹی تھی اور بہت سے لوگ نیوز کاسٹر کو دعائیں دے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں