تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

داعش نے ’میسی‘ کو اغوا کرلیا

بغداد: داعش نے انسانیت کی تمام تر حدود کو توڑتے ہوئے کم سن بچے کو محض اس لیے اغوا کرلیا کہ اس کا نام ارجنٹینا کےفٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میسی کو داعش کے کارندوں نے عراق کے علاقے سنجر سے کمسن بچے کواس کے گھر سے والدہ اور بہنوں کی موجودگی میں سنہ 2014 میں اغوا کیا گیا تھا اور اسے مجبور کیا گیا کہ وہ اپنا نام تبدیل کرکے ’حسن‘ رکھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم نے میسی نامی اس بچے کے والدین جو کہ یزدی کرد قبیلے سے تعلق رکھتا ہے‘ تاوان کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ بچے کو تین سالہ عمر میں اغوا کیا گیا تھا اور وہ تقریباً دو سال ان کی قید میں رہا۔

میسی نامی اس بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے اوراب وہ عراقی کردستان میں واقعہ ’دہوک‘ نامی مہاجر کیپ میں قیام پذیر ہے۔

کھیل


فٹبالرمیسی کا کمسن ’پلاسٹک شرٹ‘ مداح


یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کا ایک پانچ سالہ بچہ انٹرنیٹ کے ذریعے ساری دنیا میں مشہور ہوچکا ہے‘ اس کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ پلاسٹک کی تھیلی سے بنی فٹ بال اسٹار میسی کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے تھا۔

- Advertisement -