بیرونی عناصر کے کہنے پر کالعدم تنظیمیں ذمہ داری قبول کرتی ہے، سرفراز بگٹی -
The news is by your side.

Advertisement

بیرونی عناصر کے کہنے پر کالعدم تنظیمیں ذمہ داری قبول کرتی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 26 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، ملک دشمن دھماکے کرتے ہیں اور بیرونی عناصر کی خوشنودی کے لیے کالعدم تنظیمیں ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ مستونگ دھماکے سے قبل جے یو آئی ف کے دیگر رہنماؤں پر بھی حملے ہوچکے ہیں، پولیس کی دو گاڑیاں مولانا عبد الغفور حیدری کے ہمراہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دھماکے کر کے اسے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بیرونی عناصر کے کہنے پر کالعدم تنظیمیں دھماکوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں۔

پڑھیں: مستونگ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر بم حملہ، 25 افراد جاں بحق

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیرونی عناصر کا مقصد پاکستان میں انارکی پھیلانا ہے، این ڈی ایس بھارتی خفیہ ایجنسی را کی آلہ کار بن کر ہمارے ملک میں کارروائیاں کررہی ہے، آج دھماکا کوئی کرتا ہے اور اس کی ذمہ داری کوئی اور قبول کرتا ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان میں امریکی حملے کے دوران کئی بھارتی شہری بھی مارے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں