تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شام، داعش کا دیہات پر حملہ، بچوں اور خواتین سمیت 50 افراد کا قتل عام

شام : شام کے وسطی صوبے حما میں شدت پسندوں نے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے شامی فوجیوں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں علاقے سے نکلنے کی کوشش کے دوران گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کے زیر انتظام علاقے حما کے دو وسطی دیہات پر شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور شامی فورسز کے 27 فوجیوں ، بچوں اور خواتین سمیت 50 سے زائد افراد کو گولیاں مارکر قتل کردیا جب کہ اس خون ریز حملے میں داعش کے شدت پسندوں نے بیشتر شہریوں کے سر بھی قلم کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے عقریب الصافی اور المابوجیے نامی دیہاتوں پر حملہ کرکے کم سے کم 15 شہریوں اورحکومتی فورسز کے 27 فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ شامی فورسز نے حملہ کرنے والے 15 جنگجوؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تاہم داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صعنا نے بتایا کہ داعش حملے میں 20 شہری ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے اور اب بھی داعش جنگجو دیہاتوں پر قابض ہیں اور کئی سرکاری اہلکاروں کو اغواء کر رکھا ہے جنہیں آزاد کرانے کے لیے سرکاری فورسز مصروف عمل ہیں۔

Comments

- Advertisement -