تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شدت تنظیم دولت اسلامیہ نے برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

برلن : شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل ملزم مفرور ہے۔

شدت تنظیم دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ برلن میں ٹرک سے لوگوں کو کچلنے والا ملزم تاحال مفرور ہے۔

berlin-1

جرمن پولیس نے وارننگ جاری کر دی ہے، مفرور ملزم مزید حملے کر سکتا ہے ، ڈیتھ ڈرائیور کی تلاش کیلئے جرمن پولیس جگہ جگہ چھاپے ما رہی ہے گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد شہر میں سیکو رٹی سخت کردی گئی ہے۔

شدت تنظیم دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

berlin-2

جرمنی کے وزیر داخلہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے دعوے پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کئی پہلوؤں سے تحقیق کئی جا رہی ہیں۔
برلن پولیس کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ تمام جرمن شہری تھے۔


مزید پڑھیں : برلن حملہ : شک کی بنیاد پر گرفتار پاکستانی نوجوان رہا


یاد رہے گذشتہ روز جرمن میڈیا نے پہلے حملہ آور کو پاکستانی قرار دیا تھا پوچھ گچھ کے بعد جرمن حکومت کو کوئی ثبوت نہ ملا اور معذرت کرتے ہوئے پاکستانی کو رہا کردیا۔

واضح رہے گزشتہ روز جرمن دارلحکومت برلن میں ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا تھا، جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک پولینڈ کی ڈلیوری سروس کمپنی کا ہے۔

Comments

- Advertisement -