تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

قاہرہ: شدت پسند تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو نیا خلیفہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس) نے ابوبکر البغدادی کی موت کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نئے خلیفہ کے نام کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے اپنی تنظیم کی کمانڈ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کے سپرد کی اور ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ابوحمزہ نامی شخص نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔

آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ داعش کا ترجمان ابوالحسن المہاجر بھی امریکی فوجی کارروائی میں مارا گیا، ہم البغدادی کے بعد بھی اپنا مشن جاری رکھیں گے اور امریکا سے خلیفہ کی موت کا بدلا لیں گے۔

مزید پڑھیں: داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کیسے مارا گیا ؟ ویڈیو اور تصاویر جاری

داعش نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں موجود اراکین نئے خلیفہ کی بیعت کریں۔

قبل ازیں امریکی حکام نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف کامیاب آپریشن کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے کے بعد فوجی اُس سرنگ کی جانب بھاگ رہے ہیں جہاں البغدادی روپوش تھا۔

ویڈیو میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد اس کے رہائشی کمپاؤنڈ کو مسمار کرتے بھی دکھایا گیا۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے شام میں  کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی  بچوں سمیت مارا گیا۔

Comments

- Advertisement -