جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

داعش چھوڑنے کی نصیحت پر شدت پسند نے ماں کو سرعام قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شام : داعش کے ایک عسکریت پسند نے شامی شہر رقہ میں داعش چھوڑنے کے مطالبے پر اکیس سالہ علی ساقر نے اپنی پینتالیس سالہ ماں لینا القاسم کو گولی مار کر سرعام قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے شدت پسند کو اس کی والدہ نے تنظیم چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحاد داعش کو ختم کردے گا اور والدہ نے عسکریت پسند کو اس کے ساتھ شہر چھوڑنے کی بھی صلاح دی تھی۔

عسکریت پسند نے گروپ کو اپنی والدہ کے ان جملوں کے حوالے سے آگاہ کردیا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ21 سالہ شخص نے اپنی ماں کو پوسٹ آفس کی عمارت کے سامنے قتل کیا، جہاں وہ کام کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ شام اور عراق کے متعدد علاقوں پر قابض شدت پسند گروپ اب تک سیکڑوں افراد کو قتل کرچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں