تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

داعش نے جون سے ابتک شام میں 3500سے زائدافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، رپورٹ

شام:‌ داعش نے جون سے ابتک شام میں ساڑھے تین ہزارسے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک شدگان میں دوہزار کے قریب عام شہری بھی شامل ہیں، ستتر کم سن بھی داعش کا نشانہ بنے.

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال جون میں خلافت کے اعلان سے ابتک داعش نے شام کے زیر قبضہ علاقوں میں تین ہزارپانچ سو اکانوے افراد کو قتل کیا، جن میں انیس سوپینتالیس عام شہری تھے، ہلاک شدگان میں ایک سو تین خواتین اور ستتر کم سن بھی شامل ہیں۔

داعش نے اس عرصے کے دوران مخالف باغی گروپوں کے دو سو سینتالیس جنگجوؤں اور سرکاری فوج کے نو سو پچھتر اہلکاروں کو بھی ہلاک کیا، داعش نے جاسوسی اور منحرف ہونے کے الزامات میں اپنے چار سو پندرہ جنگجوؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔

گذشتہ ماہ بھی شام میں داعش نے تریپن افراد کو قتل کردیا تھا، ان میں سے پینتیس عام شہری بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -