اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

داعش کا رہنما حافظ سعید ڈرون حملےمیں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے افغانستان میں داعش خراسان کے رہنما حافظ سعید خان کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی.

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے بتایا ہے کہ ‘میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ افغانستان میں داعش کا رہنما حافظ سعید خان اپنے دیگر سینئر کمانڈروں اور جنگجوؤں کے ساتھ 26 جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں’.

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں تاہم حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں.

- Advertisement -

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان میڈیا نے ملکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں تاہم ان کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں.

افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل زمان وزیری کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اپنے 30 ساتھیوں کے ساتھ صوبہ ننگرہار کے ضلع اچن میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں اس سے قبل بھی 12 جولائی 2015 کو ایسی خبر منظرعام پر آئی تھی کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اچن میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں