تازہ ترین

امریکا نے داعش کےاہم رہنماء احمد الحیالی کی موت کی تصدیق کردی

واشنگٹن : امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے اہم رہنما احمد الحیالی عرف حاجی متاز کی فضائی کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اٹھارہ اگست کواحمد الحیالی عرف حاجی متاز موسل کے قریب سفر کے دوران امریکی فضائی کارروائی میں مارا گیا، الحیالی کیساتھ داعش کا میڈیا آپریٹیو ابوعبداللہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

الحیالی داعش کیلئے مالیاتی امور، کارروائی اور نقل وحرکت کی نگرانی کرتا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ الحیالی عراق اور شام کے درمیان اسلحہ، بارودی مواد، گاڑیوں اور جنگجوں کی نقل و حرکت کی سربراہی بھی کرتا تھا، تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ الحیالی کی ہلاکت سےداعش کی صلاحیتوں پر اثر پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -