تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں مبینہ بم حملے کا منصوبہ کار گرفتار

واشنگٹن : امریکی پولیس نے چاقو یا بم سے مبینہ حملہ کرنے کی منصوبہ کرنے کےالزام میں اویس چوہدری نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے کہ مبینہ بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک سے گرفتار ملزم پر داعش سے رابطےمیں رہنے کا بھی الزام ہے، اویس نے اپنی منصوبہ بندی سے متعلق داعش کو آگاہی فراہم کی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزم اویس نے تفتیش کاروں کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے چاقو، ماسک، دستانے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان انٹرنیٹ کے ذریعے بُک کروایا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کو عدالت میں جہاں کورٹ نے اس کی ضمانت بھی مسترد کردی۔

نشریاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اگر ملزم پر مبینہ چاقو یا بم حملے کا جرم ثابت ہوگیا تو اسے 20 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -