تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سال 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا

واشنگٹن : اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ 2050 میں بھارت سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک بن جائے گا۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے دنیا کے سب سے مقبول مذہب سے متعلق کی گئی تحقیق کے مطابق آبادی کے اعتبار سے اسلام دنیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا مذہب ہے، جس کے ماننے والوں کی تعداد 2010 تک 1.6 بلین تھی، جو دنیا کی آبادی کا 23 فیصد ہے جب کہ اس کے مقابلے میں عیسائیت کے ماننے والے افراد کی تعداد 2.2 بلین تھی جو دنیا کی مجموعی آبادی کا 31 فیصد بنتا ہے۔

pf_15-04-02_projectionsoverview_2050-sidebar_310px

 

حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2070 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا اور مسلمانوں میں آبادی بڑھنے کی شرح دوسرے مذاہب کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔

%db%8c%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-1

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور خاص طور پر شمالی امریکا اور یورپ میں مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 2050 میں بھارت سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک بن جائے گا جبکہ 2010 میں مسلمانوں کی سب بڑی آبادی انڈونیشیا میں تھی۔


مزید پڑھیں : آئندہ 50 سالوں میں دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت ہوگی


تحقیق میں بتایا گیا کہ 2050 میں اگرچہ دنیا کی مجموعی آبادی کا ایک تہائی حصہ عیسائیت کو ماننے والوں پر مشتمل ہوگا تاہم سب سے زیادہ تیزی سے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا، جس کی وجہ بلند شرح پیدائش اور نوجوان افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔

3dd475f200000578-0-image-m-15_1488358562172

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں مسلمانوں کی آبادی 3.3 ملین تھی، جو امریکا کی مجموعی آبادی کا ایک فیصد ہے تاہم 2050 تک مسلمانوں کی آبادی میں 2.1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں عیسائیت سب سے بڑا مذہب ہے اس کے بعد مسلمان آتے ہیں اور تیسری سب سے بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

Comments

- Advertisement -