پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

جج کے بیٹے کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار دو لڑکیاں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(2 دسمبر 2025): جج کے بیٹے کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والیوں میں ثمرین اور تابندہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیریٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق دونوں لڑکیاں الیکڑک موٹر سائیکل پر سوار تھیں جاں بحق ہونے والیوں میں ثمرین اور تابندہ شامل ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم ابوزر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ملزم ابوزر ایک جج کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی تھی، یہ واقعہ اسلام آباد میں ایران ایونیو پر پیش آیا تھا۔

 اسکوٹی پر سوار لڑکیوں کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔ گاڑی کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی، ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی ہونے والی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں