پیر, جون 8, 2026
اشتہار

دو ماہ کی بچی کیسے اغوا ہوئی اور پولیس نے کیسے بازیاب کروایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں بچی اغواء کے سنگین جرم میں ملوث مرکزی ملزمہ اور ٹیکسی ڈرائیور گرفتار ہو گئے۔ مغوی دو ماہ کی بچی کوچند گھنٹوں میں مری سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے دو ماہ کی بچی فجر نور کو اغوا کیا تھا جس پر ڈی  آئی جی آسلام آباد نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

بچی کو جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمراجات اور انسانی ذرائع کی مدد سے قلیل وقت میں مری سے بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمہ بچی کو کھلانے کے بہانے اپنے گھر لے گئی تھیں اور بچی کو ساتھ لے کر فرار ہوگئی تھی-

ملزمہ محلے میں جعلی نام (مریم) کے نام سے رہائش پذیر تھی پولیس ٹیموں نے ٹیکسی ڈرائیور ظہیر سمیت مختلف اشخاص کو شامل تفتیش کر کے بچی فجر نور کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ڈی ائی جی اسلام اباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اغواء جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پوری کئے جائیں گے-شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام اباد پولیس کے اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں