جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اسلام آباد: 2 سالہ بچہ سیوریج گڑھے میں گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دوسالہ کم سن بچہ سیوریج گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بچے کی ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی-12 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سالہ کم سن بچہ نعمان ولی کھڑے پانی میں گر کر ڈوبنے سے موت واقعی ہوئی۔

واقعہ مہرآبادی کے غیر قانونی قبضے والے علاقے میں پیش آیا، جہاں شہریوں نے پلاٹ میں کھدائی کر کے سیوریج گڑھا بنایا تھا، بچہ اس پانی میں گر کر جاں بحق ہوا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کی اور قانونی کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور غیر قانونی کھدائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تھانہ سنبل پولیس نے بچے کی ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں کہا کہ بچہ اپنی ماں کیساتھ ماموں سےملنےآیاتھا، تالاب ملک زبیر، ملک ساجد اور علی نے کھود کر بنایا تھا، تالاب میں گھروں کی سیوریج کا پانی ڈالا جاتا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ تالاب کے اردگرد کوئی حفاظتی اقدمات نہ ہونے پر بچہ تالاب میں ڈوبا تاہم افسوسناک واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں