اسلام آباد، گھر میں ملزم نے بچوں کو یرغمال بنا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک گھر میں ملزم نے گھس کر بچیوں کو یرغمال بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارہ کہو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈھوک جیلانی کے گھر میں ملزم گھس آیا اور وہاں موجود کمسن بچیوں کو یرغمال بنا لیا۔
Arrested the criminal behind the Hostage crisis of two infants in the area of bharakahu. pic.twitter.com/gnkiC2NFvL
— Syed Mustafa Tanweer PSP (@syedmustafapsp) March 28, 2021
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بچیوں کو بازیاب کروا لیا۔
بچیوں کی عمر 3 سال اور 2 ماہ تھی جنہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت فیض کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ اہل محلہ اور دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔