بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

اسلام آباد: ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈے، درجنوں لڑکیاں اور مرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(27 نومبر 2025): پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی اڈوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں لڑکیوں اور مرد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی اڈوں کیخلاف پولیس نے کارروائی کی، تھانہ شالیمار پولیس کے ایک ہی رات میں 5 چھاپے کے دوران 21 لڑکیاں اور 19 مرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شالیمار پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

اسلام آباد کے مساج سینٹر میں خاتون پر تشدد، بال کاٹ دیے

یاد رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کے مساج سینٹر میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ مالکان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کے بال بھی کاٹ دیے تھے۔

یہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں پیش آیا تھا، تشدد کے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی، وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ مساج سینٹر کا مالک ساتھیوں سے مل کر خاتون کے بال کاٹ رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں