وفاقی تحقیقاتی ایجنسی امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی۔
ایف آئی اے نے 3 مسافروں سے ایک لاکھ 63 ہزار سعودی ریال اور 7250 درہم برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی مالیت 80 لاکھ 26 ہزار 700روپے بنتی ہے۔
تینوں مسافر متعین کردہ تعداد سے زیادہ غیر ملکی کرنسی لے کر جا رہے تھے۔ مسافروں کے خلاف ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل میں مقدمات درج کر لیے گئے۔
اس سے قبل اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سعودی عرب جانے والے مسافر سے سات لاکھ بیس ہزار ریال برآمد کر لیے گئے۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے سعودی ریال بیگ میں چھپا رکھے تھے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
3 فروری کو لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ حکام کے مطابق دبئی جانیوالے مسافروں سے 84 ہزار ڈالر، 4 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد کئے گئے، کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 1٫47٫00٫000 روپے سے زائد بنتی تھی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرعمران ارشاد ودیگر نے رقم وہیل چیئر کی سیٹ، ہینڈبیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئےکسٹمز حکام کےحوالےکردیا گیا۔