اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دی ہے۔
اے این ایف نے عالمی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے قطری دارالحکومت دوحہ جانے والے خوشاب کے رہائشی کے پیٹ سے آئس بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں۔
مجموعی طور پر مسافر کے پیٹ سے 104کیپسولوں سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
خیال رہے کہ 25 جنوری 2022 کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی شہر دمام جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی تھی۔
مسافر میر سجاد علی 6.330 کلو آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مسافر نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔