بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ سے خاتون مسافر اور ہینڈلر گرفتار، منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی۔ دوران تلاشی خاتون کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ منشیات دوحہ میں ایک نائجیرین شہری سے حاصل کی تھیں، اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے باہر موجود اس نیٹ ورک کے مقامی ہینڈلر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں