جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (06 اکتوبر 2025): پی اے اے آڈٹ میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا آڈٹ کیا گیا، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بڑے ایئرپورٹس میں کامیابی حاصل کی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ملتان انٹرنیشنل نے علاقائی مراکز میں دوسری پوزیشن میں قیادت سنبھال لی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پی اے اے آڈٹ 2024 میں کراچی اور لاہور سے آگے رہا، جب کہ ​ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ علاقائی مراکز (پشاور، فیصل آباد، کوئٹہ) میں بہترین ایئرپورٹ قرار پایا۔

پرائیویٹ حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

​پی اے اے ہیڈکوارٹرز کی 2024 کے آڈٹ میں شان دار آپریشنل کارکردگی پر اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا، ​اسلام آباد اور ملتان کے ایئرپورٹ منیجرز کو مثالی خدمات پر پی اے اے قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے ہیں۔

​پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کی سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، اور ایئر سائیڈ پر سیفٹی معیار کو بنیادی طور پر پرکھا گیا۔ آڈٹ میں سیکیورٹی پروٹوکول کی پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا جائزہ بھی لیا گیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں