اسلام آباد (12 مارچ 2026): اسلام آباد ایئرپورٹ پر آج کے لیے پروازوں کی آمد و رفت سے متعلق اہم نوٹم جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج جعمرات کو چند گھنٹوں کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے نوٹم کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہ کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، چند فضائی راستوں کی بندش کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے۔ نوٹم میں ایئر لائنز کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں فارن کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر قائم کر دیا ہے۔
بیرون ملک سے آنے والا خاندان پکڑا گیا، کروڑوں مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء برآمد
کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ رابعہ سلمی نے ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل ٹیم کے ہمراہ کیا، ایئرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ نئی سہولت کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو مقامی کرنسی کے حصول کے لیے ایئرپورٹ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


